سدھار( نامہ نگار) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 66 ج ب دھاندرہ میں رسم مہندی کے دوران گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے درجن بھر خواتین’ مرد وبچے ملبے تلے دب کر بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر واقع 66 ج ب دھاندرہ کے علاقہ محلہ فقیرآباد نزد بنک سٹاپ میں شادی کے موقع پر مہندی کا فنکشن گھر کی بالائی منزل پر ہو رہا تھا کہ ٹی آر گارڈر کی چھت زیادہ وزن کی وجہ سے زمین بوس ہو گئی، چھت گرنے سے خواتین اور بچوں کی چیخ وپکار کے باعث محلہ داروں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں 53سالہ عبدالغفار ولد جمال الدین’ 50سالہ نسرین بی بی زوجہ سلامت علی’ 3سالہ نور فاطمہ دختر محمد زاہد’ 17سالہ اقصیٰ دختر عبدالرزاق’ 15سالہ عائشہ دختر عبدالزاق’ 35سالہ شریفاں بی بی زوجہ عبدالرزاق’ 5سالہ امان اﷲ ولد نثار احمد’ 5سالہ عنائیہ فاطمہ دختر سفیان’ 8سالہ صائم ولد سفیان’ 60سالہ خورشید بی بی زوجہ محمد رمضان’ 35سالہ پروین زوجہ عبدالغفار وغیرہ کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا۔
6