فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ باہلک کے علاقہ پنڈی شیخ موسیٰ میں اوباش افراد نے محنت کش کے پانچ سالہ بچے کو درندگی کا نشانہ بنا کر گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، بچے کی نعش ملنے پر گھر میں کہرام’ والدین غم سے نڈھال’ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے درندہ صفت ملزمان وقاص وغیرہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں’ سی پی او کامران عادل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بھیڑیا صفت ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پنڈی شیخ موسیٰ کی اضافی آبادی دھن سنگھ کے رہائشی محمد صفدر کا 5سالہ بیٹا حنیف علی گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اوباش ملزمان وقاص وغیرہ اسکو بہانے سے قریبی کھیتوں میں لے گئے اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پکڑے جانے کے خوف سے بچے کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار کر نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے، بچے کے غائب ہونے پر لواحقین اور محلہ دار تلاش کرتے ہوئے دھن سنگھ والا کے قریب پہنچے تو بچے کی نعش کھیتوں میں پڑی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ سی پی او کامران عادل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن کی سربراہی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
5