جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن 2024/25کا شیڈول جاری ہوتے ہی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا، ووٹنگ 11جنوری 2025کو ہو گئی،عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ چیئرمین الیکشن بورڈز کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے سالانہ الیکشن برائے سال 2024/25کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے شیڈول جاری ہونے پر کاغذات وصولی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وصولی درخواست برائے اعتراضات 24دسمبر تک جمع ہونگے۔ 25دسمبر کو جانچ پڑتال اور 26دسمبر کو کاغذات واپس لئے جا سکتے ہیں حتمی امیدواران کی لسٹ 27دسمبر کو آویزاں کی جائے گی سالانہ انتخابات 11جنوری 2025کو ہونگے چیئرمین الیکشن بورڈز کے فرائض عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ سرانجام دیں گے جبکہ شعبان بودلہ، چوہدری نوید احسن گجر،رضوان خان ایڈووکیٹس ممبران الیکشن بورڈز ہونگے سالانہ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے پر بار ایسوسی ایشن کے سرگرم گروپوں نے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی و دیگر سیاسی جماعتیں اپنے اپنے حمایت یافتہ امیدواران کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
7