ابھی شادی کا ارادہ نہیں،آزادی کے مزے لے رہی ہوں،نوال سعید

کراچی (شوبز نیوز) مقبول اداکارہ نوال سعید نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ابھی وہ غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی کے مزے لے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق نوال سعید نے حال ہی میں زبردست شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش اور پرورش کراچی میں ہی ہوئی، ان کے والد کو موسیقی کا شوق رہا ہے، تاہم وہ کاروباری شخصیت ہیں۔ان کے مطابق والد کے شوق کی وجہ سے انہوں نے بھی آغاز میں بطور گلوکار اور موسیقار تربیت بھی لی لیکن بعد میں وہ مذکورہ معاملات کو برقرار نہ رکھ سکیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ دو بہن اور بھائی ہیں، ان کے بھائی ان سے کافی کم عمر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں