4

اداکارہ مریم نفیس کو بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا

لاہور(شوبز نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کو بولڈ لباس میں لندن میں سیرسپاٹوں کی تصاویر کی شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکانٹ سے چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ شوہر کے ہمراہ لندن میں سیرسپاٹوں سے محظوظ ہوتی نظر آئیں۔مذکورہ تصاویر میں مریم نفیس بولڈ لباس میں دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے مختصر پینٹ پہن رکھی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے مریم نفیس کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ اچھی بھلی ہوتی ہیں اور پھر بیہودہ لباس میں تصاویر شیئر کر کے باتیں سنتی ہیں ایک اور صارف نے لکھا کہیہ ان کا اپنی جانب توجہ مبذول کرانے کا طریقہ ہے۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ شاید لندن میں پینٹ پہننا ممنوع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں