ممبئی (شوبز نیوز) مادھوری ڈکشت کی 60سال کی عمر میں چمکتی ہوئی جلد کی خوبصورتی کا راز یہ صحت بخش مشروب ہے جس کی وہ قسم کھاتی ہیں۔ساٹھ سال کو ہونے والی مادھوری ڈکشت نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی جلد کوجوان اورچمکدار رکھنے کے لیے روزانہ کیا کھاتی ہیں حسن کے اس راز کا انکشاف انسٹاگرام پوسٹ پر وہ یوں کرتی ہیں کہ وہ اپنی خوراک اور معمول کے حصے کے طور پر روزانہ ناریل کا پانی پیتی ہیں’ان کا کہنا ہے کہ ناریل کا پانی ہمیشہ میرے روزمرہ کے روٹین میں شامل ہے۔




