نئی ٹیسٹ ریکننگ میں باؤلر ز کی فہرست میں نعمان کی 5ویں پوزیشن

دبئی(سپورٹس نیوز) آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں پاکستانی سپنر نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں، ساجد خان کی رینکنگ میں بھی دو درجہ ترقی ہوئی ہے۔آئی سی سی کی بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی اسپنر نعمان علی چار درجے بہتری کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، نعمان علی نے ملتان ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کی تھیں، آف سپنرساجد خان کی بھی رینکنگ میں دو درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو کامیابی دلانے والے جو میل وریکن 16 درجے بہتری کے ساتھ 25 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، بولرزکی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے جب کہ ٹیسٹ بیٹر میں جو روٹ کی بدستور پہلی پوزیشن ہے، سٹیو اسمتھ ایک درجہ بہتری کے بعد آٹھویں اور رشبھ پنت نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں