ویرات کوہلی کو آئوٹ کرنا بائولر کا جرم بن گیا۔ نوجوان کرکٹر کو گالیاں دی جانے لگیں

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے۔ تقریبا ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنیوالے 36 سالہ سٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا، اس کے بعد نوجوان کرکٹر نے جشن منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں، وہیں کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے۔سنگوان کے جشن پر کوہلی کے مداحوں نے نوجوان کرکٹر کو سوشل میڈیا سائٹس پر خوب گالیاں دی گئیں اور نازیبا کمنٹس تک کیے گئے۔ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اس وقت سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کرکٹر ہیں’36سالہ تجربہ کار کی نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا بھر میں بڑی فین فالوونگ ہے۔ سٹیڈیم میں کوہلی کی دیکھنے کیلئے15ہزار سے زائد شائقین کرکٹ نے اسٹیڈیم کا رخ بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں