پاک آرمی کے زیر اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ شروع

کوٹلی(سپورٹس نیوز) آزاد کشمیر میں پاک آرمی کے زیر اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی ٹیمیں بھرپورحصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب میں پاک آرمی کے افسران، سول سوسائٹی، تاجر برادری، سکول کے بچوں اور مختلف طبقہ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے دوران ٹرافی کی رہنمائی کی گئی اور پرندوں کو آزاد کیا گیا، جو حاضرین کے لیے دلچسپ اور متاثر کن لمحہ تھا۔ مقامی کھلاڑیوں اور عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو سراہا، کیونکہ یہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں