یمنیٰ زیدی کیساتھ ڈرامہ میں کام کرنیکی خواہش ہے’ ثانیہ سعید

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ نئے اداکار باصلاحیت ہیں لیکن انہیں اسکرپٹ اچھے نہیں مل رہے ہیں۔سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈراموں کے اسکرپٹ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ثانیہ سعید نے ہانیہ عامر کی اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ اچھا لگتا ہے کہ ہانیہ اپنے کام پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔انہوں نے سجل علی کی بھی تعریفیں کیں، صبا قمر اور یمنی زیدی سمیت دیگر اداکاراوں کے فن کو بھی سراہا۔ثانیہ سعید نے یمنی زیدی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تاحال ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے، دونوں نے انتہائی مشکل کرداروں پر کام کیا۔ثانیہ سعید نے ہمایوں سعید کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ اگر وہ ہمایوں سعید چاہیں تو بہت اچھی اداکاری کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے اداکاروں باصلاحیت ہیں لیکن ایک مسئلہ یہ ہے کہ انہیں مشکل کردار نہیں دیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں