سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بہتر مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہیے،بشریٰ انصاری

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ پیغام میں بشری انصاری نے ان یوٹیوبرز کو کھری کھری سنائیں جو ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں، اس متعلق سینئر اداکارہ نے کہا کہ بعض یوٹیوبرز میرے بارے میں ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جو کہ بالکل بے بنیاد ہیں، ایک یوٹیوبر نے یہ دعوی کیا ہے کہ میری بیٹی نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے کیوں کہ جس گھر میں میری بیٹی رہتی ہے، وہ ہم دونوں کا مشترکہ گھر ہے، مجھے نہیں معلوم یہ یوٹیوبرز ایسی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہیں؟ آپ ان یوٹیوبرز کی جعلی آوازوں سے ہی پہچان سکتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں