شادی کرنے کا بالکل موڈ نہیں ہے’ عریشہ سومرو

کراچی (شوبز نیوز) سوشل میڈیا انفلوئنسر عریشہ سومرو کا کہنا ہے کہ ابھی شادی کرنے کا بالکل موڈ نہیں ہے۔سوشل میڈیا انفلوئنسر عریشہ سومرو نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔عریشہ سومرو نے کہا کہ شادی ضرور کرنی ہے گھر والے پیچھے لگے ہوئے ہیں لیکن میرا شادی کا بالکل بھی موڈ نہیں ہے، یہ زندگی پسند ہے کہ آرام سے سو کر اٹھو گھر والے کھانا فراہم کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بیوی کی ذمہ داریاں آجاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں