ریپ اور قتل کی دھمکیاں حنا خان پر الزام لگا دیا

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی اداکارہ اور اسٹیج فور کینسر سروائیور روزلین خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ اداکارہ حنا خان کے اسٹیج 3 بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے پر سوالات اٹھانے کے بعد انہیں شدید دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔روزلین خان نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ وہ اس صورتحال پر بہت افسردہ ہیں، کیونکہ سچائی سامنے لانے کی کوشش کرنے پر انہیں مسلسل دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں، جن میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں، ریپ کی دھمکیاں اور تیزاب پھینکنے کے پیغامات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں