مریم نفیس کو بے بی بمپ کیساتھ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا

لاہور( شوبز نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنایا جس میں انہیں نیلے رنگ کے خوبصورت کوآرڈ سیٹ اور بغیر آستین کے جیکٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ،’بے آرامی اپنی جگہ لیکن فیشن نہیں رکنا چاہیے’۔تصاویر شیئر کرنے پر جہاں کئی صارفین انہیں سراہتے اور خوبصورتی کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، کسی نے انہیں بے شرم قرار دیا تو کسی نے کہا کہ بے حیائی نہیں رکنی چاہیے۔ مریم نفیس نے گزشتہ ماہ نومبر میں بتایا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ مریم نفیس اور امان احمد نے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، دونوں نے 2021 میں منگنی کی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے 3 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔مریم نفیس ایک معروف پاکستانی ماڈل، ٹیلی ویڑن اداکارہ اور ہوسٹ ہیں۔ انہوں نے ‘نیم’، ‘منافق’، ‘کم ظرف’، ‘محبت چھوڑ دی میں نے’، ‘عشق جلیبی’ اور ‘دیار دل’ جیسے ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری سے شہرت پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں