نیشنل پیڈل چیمپئن شپ اپریل میں کراچی میں کھیلی جائیگی

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ رواں سال 11 اپریل سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرت العین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے نیشنل پیڈل چیمپئن شپ منعقد کروانے کی بھی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلہ میں فیڈریشن کے ساتھ تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں، خواتین اور مکسڈ کے مقابلے شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں