فٹبال سٹار کرسٹیانورونالڈو نے40ویں سالگرہ سعودی عرب میں منائی

ریاض(سپورٹس نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی 40 ویں سالگرہ سعودی عرب میں منائی جہاں ان کی فیملی اور دوستوں نے تقریب میں شرکت کی۔عرب نیوز کے مطابق فٹبال کھلاڑی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ایک مشہور جاپانی ریستوران نوزومی میں تقریب کا اہتمام کیا۔ رات کو منعقد کی گئی اس نجی تقریب میں پورتر ریکن آرٹسٹ رایو الجندرو نے مہمانوں کو اپنے گانوں سے محظوظ کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں کرسٹیانو رونالڈو کو اپنی پارٹنر جیورجینا رودریگز اور اپنی والدہ کے ہمراہ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔فٹبال سٹار نے سالگرہ کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جنم دن کی مبارکباد دینے والے زبردست پیغامات کے لیے آپ تمام لوگوں کا شکریہ۔ فیملی اور دوستوں کے ہمراہ بہت ہی زبردست دن گزرا، اس سے اچھے کی بھلا کیا خواہش ہو سکتی ہے۔کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر سے وابستہ ہیں جس نے سالگرہ کی تقریب کے لیے ایک خصوصی کیک تیار کیا جس پر فٹبال سٹار کی ٹرافیوں کے ساتھ اور بچپن کی تصاویر بنائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں