طیب طاہر کو اوپر کے نمبر پر کھلانا چاہیے’ احمد شہزاد

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ طیب طاہر کو اوپر کے نمبر پر کھلانا چاہیے۔احمد شہزاد نے کہا کہ کامران غلام کو شاٹ سلیکشن پر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے جب فخر زمان کھیل رہے تھے تو آپ نے شاٹ کس طرح کا مارا ہے لیکن یہ صرف ان کے لیے ہی تھا یا کوئی بھی کھلاڑی غلط شاٹ کھیلے گا تو اسے باہر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعود شکیل کو لے کر آئے ہیں، محمد رضوان، آغا سلمان یہ تینوں ایک ہی اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہیں۔اوپنر بیٹر نے کہا کہ طیب طاہر بہت تیز کھیلتا ہے آپ اسے اوپر لے کر آئیں تاکہ لائن سے آپ کے تینوں کھلاڑی ایک طرح کے نہ ہوں۔احمد شہزاد نے کہا کہ سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن طیب طاہر کو اوپر کے نمبر پر کھلاسکتے ہیں جو اسپنر کو بھی اچھا کھیلتا ہے۔محمد حسنین سے متعلق انہوں نے کہا کہ حسنین کو جتنا کھیلنا چاہیے تھا اتنا نہیں کھیلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں