ایرون فنچ کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے والے مارکس اسٹوئنس پر تنقید

کنبرا (سپورٹس نیوز) سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے اچانک ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لینے والے آل رانڈر مارکس اسٹوئنس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مارکس اسٹوئنس آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے، تاہم انھوں نے اچانک ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا جس نے دنیائے کرکٹ کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا، آسٹریلیا کے سابق کپتان سمجھتے ہیں کہ آل رانڈر اس فیصلے سے پہلے آگاہ کرتے۔ایرون فنچ نے مارکس اسٹوئنس کے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کے اچانک فیصلے کو زیادہ پسند نہیں کیا، انھوں نے کہا کہ اسٹوئنس کو ٹیم انتظامیہ کو 50 اوور کے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے کے بارے میں پہلے ہی بتا دینا چاہیے تھا۔سابق کپتان نے کہا کہ جب آپ پر سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کی جانب سے بھروسہ کیا گیا تھا تو شاید آپ نے کچھ زیادہ ہی جلدی فیصلہ کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں