6

انٹرنیشنل سمز کا غیرقانونی استعمال ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم وقار الدین سید نے انٹرنیشنل سمز کا غیرقانونی استعمال ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ جرائم پیشہ افرادشناخت چھپانے کیلئے یو کے اور دیگر ممالک کی سمز استعمال کر رہے ہیں،وقار الدین سید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں سوشل میڈیا پر لوگوں کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں، سائبرکرائمز ایک انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے۔ روزانہ نئی ڈیولپمنٹ اورایپ سامنے آتی ہیں، کرمنل روزانہ نئے سے نئے طریقے نکالتے ہیں اور لوگوں کو ہراساں کرنے کے سوشل میڈیا پر نئے نئے طریقے آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں