چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امیدیں ہیں،عاقب جاوید

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی ہیں۔عاقب جاوید نے پاکستان کی اوپننگ جوڑی کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی رہی کہ بابر اعظم کو تین میچز میں بطور ابتدائی کھلاڑی میدان میں آنا پڑا،تا ہم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والا اگر اوپن کرے تو کوئی حرج نہیں۔ بابر ایک بہترین بیٹر ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی ایک اچھی اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوگا۔ صائم کی انجری بھی ہماری بدقسمتی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں