مومنہ مستحسن نے انسٹا گرام سے اپنی پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی میوزک انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکانٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس سے ان کے مداحوں میں بیچینی اور حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کے 41 لاکھ فالوورز اس اچانک اقدام پر مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، کیونکہ گلوکارہ نے خود اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی۔ذرائع کے مطابق مومنہ مستحسن کے اگر موسیقی سے شہرت تک کے سفرکی بات کریں توان کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گلوکاراں میں ہوتا ہے۔ ان کی سادگی، دلفریب مسکراہٹ، اور سریلی آواز نے انہیں لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنا دیا۔ ان کا موسیقی کا سفر 2011 میں شروع ہوا جب انہوں نے فرحان سعید کے مشہور گانے پئیندا اے میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔لیکن اصل شہرت انہیں 2016 میں کوک سٹوڈیو سیزن 9 کے مشہور گانے آفریں آفریں سے ملی، جو انہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ گایا۔ اس گانے کی ریلیز کے بعد وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پہچانی جانے لگیں۔ اس کے بعد انہوں نے تیرا وہ پیار، بازی، باری، اور باری ٹو جیسے سپر ہٹ گانے دیے۔ مومنہ مستحسن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں، جہاں وہ نہ صرف اپنی زندگی اور کیریئر کی جھلکیاں شیئر کرتی ہیں بلکہ سماجی مسائل جیسے خواتین کے حقوق اور ذہنی صحت پر بھی بات کرتی ہیں، لیکن اچانک اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان تو جاری نہیں کیا گیا، تاہم مختلف نظریات زیر گردش ہیں۔کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ مومنہ کوئی بڑا پروجیکٹ یا نئی موسیقی لانے والی ہیں، اور یہ سب ری برانڈنگ کا حصہ ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں