رحمتوں اور برکتوں کے مہینے کا آغاز

کراچی /اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔کراچی، اسلام آباد، ملتان اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا، کیمرے کی آنکھ نے چاند کے مناظر محفوظ کرلیے۔رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی مساجد کی رونقیں بڑھ گئیں اور ملک بھر میں پہلی تراویح کی ادائیگی کی گئی۔متعدد شہروں میں مختلف مقامات پر تراویح کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ادھر صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں، ضرورت مند افراد کا خاص خیال رکھیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنی دعاں میں مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھیں، ہمیں متحد ہو کر ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور امریکا میں آج پہلا روزہ ہے۔ بھارت، سری لنکا اور جاپان سمیت مختلف ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں