بارش سے موسم خوشگوار

فیصل آباد’اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/بیورو چیف)فیصل آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کیمطابق اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات اورگردونوا ح میں رات کے اوقات میں تیز ہواوں کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے،اٹک،چکوال ،جہلم ،گجرات،حافظ آباد،گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔فیصل آباد ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال،سرگودھا ،خو شاب،میانوالی، بھکر،ملتان ،ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، رحیم یار خان ، کوٹ ادو میں بھی بارش ہوئی’محکمہ موسمیات نے آج پہاڑی علاقوں میں تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے،مری،گلیات،ناران کاغان اورآزاد کشمیرمیں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔خیبرپختونخوا میں چترال،دیر، سوات،شانگلہ،مالاکنڈ،کوہستان،مانسہرہ، بٹگرام،ایبٹ آباد،ہری پور،بونیر میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے،باجوڑ، مہمند،خیبر،اورکزئی،کرم،وزیرستان ، لکی مروت ، ڈی آئی خان،پشاور، چارسدہ میں بھی بارش متوقع ہے ۔بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ،پشین،قلعہ عبداللہ سمیت بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں