پروازتاخیر کا شکار’مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔ نیو اسلام آباد ایر پورٹ پر دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2بجے شیڈول تھی تاہم 7گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔ سراپا احتجاج 200کے قریب مسافروں نے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ ائیرلائن کا عملہ ائیرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں