ریٹائرڈ ڈی ایس پی غازی عمر دراز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغراور سی پی او فیصل آبا د صاحبزادہ بلال عمر کی پولیس لائنز میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی نشاط آباد غازی عمر دراز کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ، تمام ٹائون ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز ، انچارج برانچز نے شرکت کی۔آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد نے ریٹائر ڈ ڈی ایس پی غازی عمر دراز کی محکمہ کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد و دیگر افسران نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کو پھولوں کے گلدستہ اور یادگاری شیلڈ دی۔ سی پی او فیصل آبا د صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ ریٹائر ڈی ایس پی نے اپنی زندگی کا طویل اور قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں اپنی خدمات سر انجام دینے میں صرف کیا۔ فیصل آباد پولیس کیلئے آپ ایک قیمتی اثاثہ ہیں، آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر آر پی او فیصل آباد اور سی پی اوفیصل آباد اور دیگر افسران نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی غازی عمر دارز کو سرکاری اعزاز میں نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں