اسلام آباد(بیوروچیف) بیور و کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن و سنٹرل سلیکشن بورڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر ) اختر نواز ستی کی زیر صدارت گزشتہ روز 11مارچ کو منعقدہ سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاسکے پہلے دن وفاق کے 4 سروس کیڈر کے 100سے زائد افسران کو گریڈ 20اور 21میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ۔ گزشتہ روز فارن سروس، انفارمیشن سروس ، پوسٹل سروس اور سیکرٹریٹ سروس گروپ کے افسران کی گریڈ 20اور 21میں ترقی کا معاملہ ایجنڈے پر تھا۔ ذرائع کے مطابق انفا ر میشن گروپ کے چار افسروں کوگریڈ بیس سے اکیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی جن میں ڈی جی پی بی سی سعید شیخ جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اشفاق خلیل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کشنز میں تعینات عمرانہ وزیر اور ثمینہ فرزین شامل ہیں۔ انفار میشن گروپ کے پانچ افسروں کو گریڈ انیس سے بیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی جن میں ڈی جی میڈیا فنا نس ڈویژن حامد رضا وٹو ڈائریکٹر اے بی سی محمد سلیم ای ڈی سر کاری ٹی وی دانیال گیلانی ڈائریکٹر ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ شازیہ سراج اور ڈپٹی رجسٹرار عنبرین گل شاہد شامل ہیں۔بورڈ کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیجی جائیں گی ۔ آج اجلاس کے دوسرے روز کو آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس، ان لینڈ ریونیو کسٹم سروس، وزارتِ منصوبہ بندی کے افسران کی ترقی کے کیسز ایجنڈے پر ہیں جبکہ کل بورڈ کے تیسرے دن پولیس سروس، وزارت داخلہ، پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس، وزارت دفاع، وزیر اعظم دفتر، وزارت خزانہ، وزارت قومی صحت اور وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے افسران کی ترقی کے کیسز ایجنڈے پر ہیں، مزید برآں بورڈ اجلاس کے چوتھے دن (14 مارچ) کامرس اینڈ ٹریڈ سروس، ریلوے سروس ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن، وزارت تعلیم کے افسران کی گریڈ 20 اور 21میں ترقی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
