5

عید الفطر کی تاریخ کی پیشگوئی

اسلام آباد (بیوروچیف) مصر کی وزارت اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے سال 1446کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کی پیشین گوئی کی ہے۔ اس طرح سال 2025کے لیے عید الفطر کی تاریخ کے امکان کی وضاحت کی ہے، ادارے نے شوال کے چاند کے قیام کی مدت اور مصر اور 30سے زائد عرب، اسلامی اور دیگر شہروں میں چاند کے دکھائی دینے کے امکان پر بات کی ہے۔انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ماہ شوال کا چاند ہفتہ کے روز 29رمضان 1446ہجری اور 29مارچ 2025کی مناسبت سے قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے فوری بعد پیدا ہوجائے گا۔ اس دن قاھرہ میں یہ چاند غروب آفتاب کے بعد 11منٹ تک رہے گا۔ مصر کی باقی گورنریٹس میں نیا چاند 9سے 12منٹ تک آسمان پر رہے گا،انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کے لیے اس دن غروب آفتاب کے بعد نیا چاند 3سے 19منٹ کے درمیان موجود رہے گا۔ واضح رہے کہ کوالالمپور ملائیشیا میں اس دن چاند غروب آفتاب سے 5 منٹ پہلے اور جکارتہ انڈونیشیا میں غروب آفتاب سے 7منٹ پہلے ہی غروب ہو جائے گا۔انسٹی ٹیوٹ نے مصری شہروں کے نام شائع کیے جن میں تلاش کے دن چاند کے مراحل دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان میں قاہرہ، حلایب، سکندریہ، سوھاج اور مصر کے باقی گورنریٹس شامل ہیں۔ ادارے نے ان عرب اور غیر عرب دارالحکومتوں کے نام بھی بتائے جن میں شوال کا چاند 29 مارچ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان شہروں میں نواشوط، مراش، فاس، لاغوس، الجزائر، تونس، طرابلس، لیبیا، خرطوم، مقدشیو، نقر، عمان، دمشق، جیزان، مدین منور، م مرم، قدس شریف، بغداد، عدن، ریاض، ویت سٹی، یپ ٹاون، منام، تہران، دوح، بوظبی، دبئی، مسقط، کراچی، کوالا لمپور، جکارتا، برازیلیا، لیما، واشنگٹن، اوٹاوا، لندن اور ماسکو شامل ہیں۔ اس طرح ادارے نے وضاحت کی کہ 30 مارچ 2025 کو اوپر مذکور علاقوں میں عید الفطر ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں