لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدیدمذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام مسافروں کی بخریت واپسی کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے والی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیااور کہا کہ جعفر ایکسپریس کے نہتے مسافروں پر حملہ کرنے والے انسانیت سے عاری ہیں۔ میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ہر مسافر کی خیریت کے لیے دعاگو ہوں ۔
