چھت کا لینٹر گرنے سے دو بہنوں سمیت4افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزکالونی نمبر2عثمانیہ پارک میں خستہ حال گھر کے چھت کا لینٹر گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بہنوں سمیت چار افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پیپلزکالونی نمبر2 عثمانیہ پارک گلی نمبر2 کے رہائشی طارق محمود اور اسکی فیملی افطاری کی تیاری کر رہے تھے کہ بچے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک خستہ حال چھت سے لینٹر کے ٹکڑے ان پر آن گرے تو 65 سالہ طارق محمود ولد شریف’ 8سالہ حذیفہ ولد عثمان’ 5سالہ سونیا دختر حامد اور 10سالہ ہانیہ دختر حامد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں