ایکس پر جعلی اکائونٹ بنانیوالوں پر حبا بخاری برہم

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ حبا بخاری نے جعلی ایکس اکائونٹ کے ذریعے پھیلائی گئی غلط معلومات کی تردید کر دی۔ پاکستان شوبز کی اداکارہ حبا بخاری نے ایک جعلی ایکس اکائونٹ کی جانب سے ان سے منسوب کیے گئے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کا ایکس پر کوئی آفیشل اکائونٹ موجود نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک اکائونٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک بیان حبا بخاری کے نام سے شیئر کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔حبا بخاری نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ ایکس پر سرے سے موجود ہی نہیں ہیں اور ان کے نام سے بنایا گیا اکائونٹ جعلی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسے جعلی اکائونٹس کو فوری طور پر رپورٹ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں