بجلی چوری کروانے پر ایکسین وقاص رشید،SDOمبشر لاڑا معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول لائن ڈویژن کے علاقے عمیر ٹائون میں مبینہ خلاف قانون بجلی فراہمی کا معاملہ ‘ فیسکو کا خلاف قانون پول لگانے پر بڑا ایکشن۔محکمانہ غفلت پر ایکسین وقاص رشید کو معطل کردیا گیا۔ ایس ڈی او مسلم ٹائون سب ڈویژن مبشر امین لاڑا معطل ‘ لائن سپرنٹنڈنٹ محمد شہباز معطل ‘ لائن مین مسلم ٹائون سب ڈویژن محمد آصف سلیم کو معطل کردیا گیا جو سول لائن ڈویژن کے ڈرائنگ سیکشن میں کام کررہے تھے اور ان کے علاہ میٹر سپر وائزر اسلام پورہ سب ڈویژن عارف علی کو بھی معطل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں