بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹادیا

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے گانوں سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا۔بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی تو ہوگئی لیکن بھارتیوں کو اپنی شکست ہضم نہیں ہورہی اور غصے سے بھرے بھارتی اب اپنی ہار کا بدلہ مختلف طریقوں سے لینے کی کوششیں کررہے ہیں ۔ بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یوٹیوب پر موجود گانوں کی تفصیلات اور گانوں کے ٹائٹل سے بھی عاطف کا نام غائب کردیا گیا ہے البتہ گانوں میں عاطف اسلم کی آواز موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں