36

گرانفروشی پردکانداروں کو جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی ریلیف پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر نے مختلف پیٹرول پمپس اور ریڑھی بازار کا اچانک دورہ کیا۔اس دوران مختلف پیٹرول پمپس کا پیمانہ چیک کیا گیا، جہاں ایک پمپ پر کم پیمانہ ثابت ہونے پر 75 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔بعد ازاں اے سی گوجرہ نے ریڑھی بازار کا بھی دورہ کیا، جہاں ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور گرانفروشی پر 7 دکانداروں کو جرمانے کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ناپ تول میں کمی، ناجائز منافع خوری اور ریٹ لسٹ کی عدم موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں