34

ڈرگ انسپکٹر ممنوعہ ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف متحرک

سمندری (بیورو چیف) ڈرگ انسپکٹر سمندری عامر بابر کی کارروائیا ں نشہ آور اور ممنوعہ ادویات برآمد ہونے پر متعدد میڈیکل اسٹور سیل کر کے نمونے لیبارٹری بھیج دئیے گئے، ڈرگ انسپکٹر عامر بابر کا کہنا تھا کہ ممنوعہ ادویات سے نوجوان نسل تباہی کی جانب جا رہی ہے سیل کیئے جانے میڈیکل سٹور بعض پرائیویٹ ہسپتالوں میں ادویات فروخت کرتے ہیں ادویات کی سپلائی کرنے والی 2 گاڑیوں میں اے سی چالو نہ ہونے پر چالان کردیا گیابعض میڈیسن کمپنی کے بھی چالان کیے گئے، ڈرگ انسپکٹر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں