24

پنجاب پولیس کے 5جوانو ں کی شہادت پر اظہار دکھ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپر ست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکاڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد اور سینئر تاجر رہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ ، مرزا اشرف مغل، مرزاطالب صد یق بیگ ،حاجی شمشاد ،ملک سہیل نیاز طور ،ثمریز سومی ،محمدیعقوب اعوان ، اعجاز چوہدری، میاںاشرف مٹھو،، ا یس ایم ایوب،ملک عباس اشرف ،ملک ذوالفقار علی ،شیخ ارسلان اسلم ،فیصل وحید، اقبال وزیر ،حاجی عبدا لحمیدصدر گنیش ملز روڈنے ماہی چوک صادق آباد میں الیٹ فورس پر مسلح ڈاکوئوں کی فائرنگ کی شدید مذمت اور پنجاب پولیس کے 5 جوانوں کی شہادت پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اورزخمیوں کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ہمیں احساس دلاتی ہیں کہ ان جوانوں نے اپنے وطن عزیز پر جانیں قربان کرکے ہمارے مستقبل کو محفوظ بنایا ہے اپنی اور اپنی پوری ٹیم کی جانب سے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدرخواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں کہ شہید کا جو خون ہے وہ قوم کی حیات ہے انہوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداء پولیس کی بلند درجات کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس کے ہوں یا فوج کے ہمارے دلوں میں بستے ہیںبے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں