19

حضوراکرمۖ کے میلاد کی خوشی منانا اہل ایمان کا شیوہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) پیغمبر اسلام نبی کریمۖکا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے’ خود کو اسوہ رسولۖ کے تابع کرنا حب رسولۖ کا لازمی تقاضا ہے’ زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے’ حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا’ان خیالا ت کا اظہار انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ مندرگلی نمبر2کے صدر عباس حیدر شیخ نے مدینہ مارکیٹ میں جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میلاد کے شرکاء سے کیا’محفل میلادۖ میں انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ مندرگلی نمبر2 کے جنرل سیکرٹری نوید ریاض’ سابق صدر سٹی کلاتھ بورڈ شیخ امجد عقیل’ صوفی محمد جاوید نظامی’ حافظ لیاقت صدیقی’ حاجی انوار’ حافظ لیاقت صدیقی’ ملک جاوید’ حسن رضا شیخ کے علاوہ مارکیٹ کے تاجروں’ دکانداروں اور عاشقان مصطفیۖ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی’ عباس حیدر شیخ نے کہا کہ حضور اکرمۖ کے میلاد کی خوشی کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب عطا کرکے ہم پر احسان کیا ہے اس پر ہم ذات باری تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے’ انہوںنے کہا کہ تاجدار مدینہ حضرت محمد مصطفی ۖ کی آمد سے تاریک دل جگمگا اٹھے بے سہاروں کو سہارا مل گیا انسانیت کو جینے کا سلیقہ مل گیا ‘ حضور نبی اکرم ۖ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ آپ ۖ کی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں’ محبت رسول اور عشق مصطفی ۖ کو اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے’ ہمیں چاہے کہ نبی آخرالزمان کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں اور درود وسلام کے نذارنے پیش کرنا اپنا معمول بنا لیں تاکہ ہمارا شمار بھی عاشقان مصطفیۖ میں ہو’ آقائے دوجہاں ۖ کی آمد سے دنیا میں جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں