22

ماموں کانجن ‘عید میلاد النبیۖ عقیدت و احترام سے منایا گیا

ماموں کانجن (نامہ نگار) عید میلاد النبی ۖ بڑے عقیدت اور احترام کیساتھ منایا گیا، عید میلاد النبی ۖ کے مرکزی جلوس دربار دھولر شریف سے نکالا گیا جلوس کی قیادت پیر سید غلام عبدالرسول شاہ نے کی’ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن میں بھی عید میلاد النبی ۖ کا دن بڑے جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا عیدمیلاد النبی ۖ کا مرکزی جلوس دربار دھوکر شریف سے نکالاگیا جلوس کی قیادت ،پیر سید غلام عبدالرسول شاہ،پیر شبرمحی الدین،،پیر طاہر محی الدین،پیر حیدر شاہ،پیر عبدالصمد شاہ نے کی جلوس چونگی نمبر 5پر پہنچنے پر نوجوان رضا اہل سنت کے کارکنان نے گل پاشی کر کے جلوس کا پرتباک استقبال کیا جلوس اپنے روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا عید گاہ شبیر علوم طارق کالونی پہنچا جہاں پر پیر سید غلام عبدالرسول شاہ و دیگر مقررین نےآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت، آپ کی ذات مبارکہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن اور ٹریفک پولیس نے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فال پروف انتظامات کررکھے تھے جلوس کے داخلی آخر میں جلوس کے شرکا میں لنگر عام بھی تقسیم کیا گیالکڑ منڈی میں بھی تاجر برادری نے جلوس کے شرکا میں لنگر تقسیم کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں