نمرا مہر کا میوزک کمپنی پر 2سال تک دھوکا دیتے رہنے کا الزام

اسلام آباد (شوبز نیوز) معروف گلوکارہ نمرہ مہرا نے اپنی ہی میوزک ویڈیوز ریلیز کرنے والی میوزک لیبل کمپنی پر مسلسل دو سال تک دھوکا دینے اور اپنے گانوں کے تمام رائٹس غیر قانونی طور پر دوسری کمپنی کو فروخت کرنے کا الزام عائد کردیا۔گلوکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو میں دعوی کیا کہ انہیں میوزک لیبل بیانڈ ریکارڈز نے گزشتہ دو سال سے کوئی معاوضہ نہیں دیا جب کہ غیر قانونی طریقے سے ان کے گانوں کے رائٹس بھی دوسری کمپنی کو فروخت کردیے۔گلوکارہ نے نہ صرف میوزک لیبل کمپنی بلکہ اس کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جبران خان پر بھی دھوکا دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ دو سال تک ان کے جھانسے میں رہی۔نمرہ مہرا کا کہنا تھا کہ مسلسل دو سال تک ان کے ساتھ جھوٹا بولا جاتا رہا، انہوں نے خود ہی اپنی میوزک ویڈیوز بنائیں، خود ہی اپنے انٹرویوز کروائے اور پھر ہر چیز تیار کرکے کمپنی کو دے دی، کمپنی ان چیزوں کا کریڈٹ لیتی رہی۔ان کے مطابق ان سے وعدے کیے گئے تھے کہ ان کے ساتھ جلد معاہدہ ہوگا اور انہیں تمام حقوق اور معاوضہ ادا کیا جائے گا لیکن مسلسل دو سال تک ان کے ساتھ غلط بیانی کی جاتی رہی، انہیں دھوکا میں رکھا جاتا رہا۔انہوں نے کہ اکہ وہ جب بھی میوزک کمپنی اور اس کے سی ای او سے پیسوں اور معاہدوں سے متعلق پوچھتیں تو بہانے کرکے ان کی بات کو ٹال دیا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں