اکشے کیساتھ طویل عرصے بعد کام کرکے اچھا لگا، روینہ ٹنڈن

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ سنیل شیٹی، اکشے کمار کیساتھ طویل عرصے بعد کام کرکے اچھا لگا۔روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار 22 سال کے بعد ایک بار پھر فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ اداکار سنیل شیٹی، اکشے کمار اور ڈائریکٹر احمد خان کے ساتھ دوبارہ کام کر کے بہت اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پرانے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں، فلم میں موجود سینئر اداکارہ فریدہ نے بھی فلم ضدی سمیت دیگر بہت سی فلموں میں میری ماں کا کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں