BS کمپیوٹر سائنس کا نصاب تبدیل

اسلام آباد ( بیو رو چیف )ایچ ای سی نے کمپیوٹر سائنس کا نصاب تبدیل کر دیا۔نیا نصاب 2025 برٹش کونسل،مختلف وزارتوں، تعلیمی اداروں’صنعت کے شراکت داروں اور اہم سٹیک ہولڈرز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرام کو بین الاقوامی معیار اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیاہے ،اپ ڈیٹ شدہ نصاب میں 14 سبجیکٹس AI، ڈیٹا سائنس، سائبر سیکیورٹی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، روبوٹکس، کوانٹم کمپیوٹنگ، پیشہ ورانہ سرٹیفیکیشن اور صنعت سے منسلک فائنل پروجیکٹس شامل ہیں۔یہ اقدام صنعت کے لیے کمپیوٹنگ گریجویٹس تیار کرنے اور پاکستان کے ڈیجیٹل تعلیمی ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں