12

تیسری سالانہ ذیابطیس کانفرنس کل خیام بینکوئٹ سرگودھا میں ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان سوسا ئٹی آف انٹرنل میڈیسن (PSIM)کے تعاون سے لا یل پیور ڈایابیٹس فانڈیشن (LDF)اور پرائمر ی کیئر ڈایابیٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے تیسری بین الاقوامی سالانہ ڈایابیٹس کانفرنس کا انعقاد اتوار، 9نومبر 2025کو خیام بینکوئٹ، سرگودھا روڈ فیصل آباد میں کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر PSIMفیصل آباد چیپٹر کے سربراہ ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا کہ یہ کانفرنس ذیابطیس کی تشخیص اور علاج کے میدان میں ایک سنگِ میل ثابت ہو گی اور فیصل آباد کے معالجین کے لیے نئے افق روشن کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذیابطیس دنیا بھر میں تیزی سے بڑھنے والی بیماری ہے، اندازا دنیا بھر میں 50 کروڑ سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں تقریبا 3 کروڑ سے زائد افراد ذیابطیس میں مبتلا ہیں، جو آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے۔لا یل پیور ڈایابیٹس فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر احمد شہزاد، جو کانفرنس کے چیف آرگنائزر بھی ہیں، نے اعلان کیا کہ ایل ڈی ایف جلد ہی فیصل آباد میں ایک جدید ڈایابیٹس سینٹر کا آغاز کرے گا تاکہ مریضوں کو معیاری علاج، تربیت اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔کانفرنس کے مہمانِ خصوصی پروفیسر جاوید اکرم (سابق وزیرِ صحت پنجاب) ہوں گے، جبکہ پروفیسر عامر شوکت، پروفیسر ظفر چوہدری اور پروفیسر محمد عمر (وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی) بطور مہمانِ اعزاز شریک ہوں گے۔کانفرنس میں ڈاکٹر صومیہ اقتدار، ڈاکٹر قاضی مسرور، ڈاکٹر نعمان نیازی، ڈاکٹر سہیل انجم، پروفیسر زاہد یاسین ہاشمی اور دیگر نامور ماہرین اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔پروفیسر عامر شوکت اس موقع پر PSIM فیصل آباد چیپٹر کی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔اسی روز شام کو PSIM کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی سرینا ہوٹل فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں