ستھرا پنجاب وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ ٹوبہ آلودگی کے خاتمہ کیلئے سرگرم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کلین اینڈ گرین پنجاب وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات نے بھٹہ جات کیخلاف بھرپور کاررو ا ئیا ں کیں۔ اکتوبر 2025کے دوران 9ایف آئی آرز درج کی گئیں، 9لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 4بھٹے مکمل طور پر مسمار کیے گئے جبکہ 14 بھٹے سیل کیے گئے۔ بلدیاتی ادارے روزانہ صبح و شام سڑکوں پر پانی کے چھڑکاوکے ذریعے دھول اور آلودگی کم کرنے میں مصروف ہیں۔ ٹریفک پولیس نے سموگ کے تدارک کے لیے 2425 انسپکشنز کے دوران 2056 چالان کیے، 41 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانے عائد کیے اور 570 گاڑیاں ضبط کیں۔ محکمہ زراعت نے فصلوں کی باقیات جلانے کے 21 واقعات پر کارروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ آگاہی مہم کے ذریعے کسانوں اور طلبہ کو ماحول کے تحفظ اور سموگ سے بچاو کی اہمیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں