گھر میں سلنڈر دھماکے سے عمارت گر گئی’2 جاں بحق

لاہور(بیوروچیف) لاہور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس میں عمارت زمین بوس ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث عمارت گرنے سے2افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ پانچ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور ریسکیو حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں