سرکاری فنڈز کے شفاف استعمال کی یقین دہانی (اداریہ)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں، پائی پائی کی حفاظت اور بچت ہم پر فرض ہے۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 80 ارب روپے کی مجموعی بچت کی گئی۔ انہوں نے پنجاب کے تمام شہروں میں کھدائی کر کے گڑھے کھلے چھوڑنے پر پابندی عائد’ سیوریج اور ڈرینج پراجیکٹ کی فوری تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں ہے یہ ایک کربناک مجبوری ہے۔ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے’ 100 فیصد معیار شفافیت اور 100 فیصد معیار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرز حکمرانی کا طرزہ امتیاز ہے۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 80ارب روپے کی مجموعی بچت کی گئی۔ پنجاب کے تمام شہروں میں کھدائی کر کے گڑھے کھلے چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیوریج اور ڈرینج مین ہول میں جلدازجلد نیٹMesh نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو بھی مین ہول نیٹ پراجیکٹ میں شریک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سرکاری فنڈز عوام کی امانت ہیں، پائی پائی کی حفاظت اور بچت فرض ہے۔ 30جون تک تمام سیوریج اور ڈرینج پراجیکٹ ہر صورت مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 204 ارب روپے کی لاگت سے فیز ون اور فیزٹو پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سرگودھا’ ڈی جی خان’ گجرات’ اوکاڑہ’ جھنگ’ ملتان اور سیالکوٹ میں پی ڈی پی فیز ون میں 57 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ جہلم’ حافظ آباد’ ساہیوال’ فیصل آباد’ گوجرانوالہ’ شیخوپورہ’ ننکانہ اور راولپنڈی میں بھی پی ڈی پی فیز ٹو میں 57 فیصد سے زائد کام مکمل ہے۔ صوبہ بھر میں 8لاکھ 38ہزار 555 میں ہولز کی جیو ٹیکنگ مکمل کر لی گئی اور مختلف شہروں میں 3ہزار سے زائد مین ہول میں نیٹ Mesh لگا دیئے گئے۔ پنجاب کے 41 شہروں میں پہلی مرتبہ ڈرین نالوں اور سیوریج نالوں سے 550 ٹن سلٹ /گارا وغیرہ نکالا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں روڈ سائیڈز پر 110 انڈر گرائونڈ سیوریج ٹینک مکمل کر لئے گئے جن کی 2کروڑ 45 لاکھ گیلن سٹوریج کیپسٹی ہے۔ 2لاکھ مین ہول پر کور’ نئے ڈھکن نصب کر دیئے گئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں 91 جیٹنگ’ سکشن مشینیں 77 ڈی سلٹنگ مشینیں اور 100 ڈی واٹرنگ سیٹ کی فراہمی جاری ہے۔ 51شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ بارش کے پانی کے نکاس کیلئے 196کلومیٹر طویل ڈرین سسٹم تیار کیا گیا ہے۔ 3497 کلومیٹر طویل سیور لائنوں کی صفائی مکمل ہو چکی ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 204 ارب روپے کی لاگت سے فیز ون اور فیزٹو پر تیزی سے کارم جاری ہے۔ مریم نواز نے پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر کہا کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں یہ ایک کربناک مجبوری ہے، کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا، زندگی بچانے کیلئے اپنا آنگن’ اپنی مٹی’ اپنی چھت چھوڑنی پڑتی ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے، فلسطین اور شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑے امتحان کے مترادف ہیں۔ دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں مظلوم ہوتا ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخدلی سے لاکھوں مہاجرین کی باعزت طریقے سے میزبانی کی۔ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنا ہے۔ مہاجرین کی فلاح کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو اور انسان کو اپنے شہر اور اپنے گھر میں سکون نصیب ہو۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ تعمیراتی کام خصوصاً سیوریج اور ڈرینج مین سڑکوں پر گڑے اور مین ہول کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں اور ناقص میٹریل کے باعث ہی گڑھے جلد بھی ٹوٹ جاتے تھے لہٰذا ٹھیکیداروں کو معیاری میٹریل کے استعمال کی بھی یقین دہانی کرانی ہو گی اور مین سڑکوں میں پڑے ہوئے گڑھوں کو فوری طور پر پُر کرنا ہو گا تاکہ حادثات سے بھی محفوظ رہا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں