20

منصور آباد میں25ویں سالانہ عظیم الشان مرکزی محفل نعت کل ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 25ویں سالانہ مرکزی محفل نعت ”آرزوئے نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے متوالے” 14نومبر بروز جمعہ کو بعدازنماز عشاء بالمقابل جامع مسجد رسول گلی نمبر17 منصورآباد فیصل آباد میں انعقاد پذیر ہو گی۔ زینت القراء قاری محمد زاہد سلطانی تلاوت قرآن پاک فرمائیں گے، محمد اشفاق زائر قادری نقابت کرینگے۔حضرت سلطان پیر فیاض الحسن سروری قادری صدارت کرینگے۔ اور حضرت علامہ مولانا محمد ظفر اقبال فریدی کا خصوصی خطاب ہو گا۔ نعت خوانان عظام عالمی شہرت یافتہ پیرسید راشد حسین شاہ گیلانی’ صغیر احمد نقشبندی’ ملک غلام صابر نقشبندی’ یٰسین اجمل قادری’ محمد علی عمران مدنی’ مہران علی قادری’ محمد طلحہ قادری اور محمد رحمت رضا قادری گلہائے عقیدت پیش کرینگے۔ انجمن نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے متوالے کے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس عظیم الشان محفل نعت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چیف آرگنائزر ملک محمد بنیامین مدنی نے اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ شرکت فرما کر فیوض وبرکات حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں