13

انجمن تاجران صادق مارکیٹ کا رانا احمد شہریار خاں کی مکمل حمایت کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ضمنی انتخاب میں میاں محمد نواز شریف کے شیر ہی کامیاب ہوں گے’ باشعور کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر چکی ہے’ اب وہ کسی نئے جھانسے میں نہیں آئیں گے’ 23 نومبر کو ہرطرف شیرہی دھاڑیں مارے گا’ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران صادق مارکیٹ کے صدر میاں امجد اقبال نے انجمن تاجران صادق مارکیٹ’ انجمن تاجران مہرصادق مارکیٹ اور انجمن تاجران ریلوے روڈ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ کے شرکاء کیا’ جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری’ امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں’ صدر صادق مارکیٹ میاں امجد اقبال’ سابق ایم پی ایز خواجہ محمد اسلام’ شیخ اعجاز احمد’ میاں جاوید اقبال ایڈووکیٹ’ میاں عزیر’ وحید خالق رامے’ میاں علی’ رانا افضال’ میاں خالد’ ڈاکٹر میاں عابد’ عمران خٹک’ میاں آصف’ میاں شکیل’ چوہدری محسن جٹ کے علاوہ تاجروں’ دکانداروں اور مزدوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ جلسہ میں پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے قائدین حاجی محمد اکرم انصاری’ رانا احمد شہریار خاں’ خواجہ محمد اسلام’ شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ’ میاں جاوید اقبال ایڈووکیٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں’ انہیں پھولوں کی مالائیں اور قلے پہنائے گئے’ نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ‘ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری’ امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں’ صدر صادق مارکیٹ میاں امجد اقبال’ سابق ایم پی ایز خواجہ محمد اسلام’ شیخ اعجاز احمد و دیگر مقررین نے کہا کہ 23 نومبر کا دن مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کا دن ہے’ عوام ہمیں کارکردگی کا ووٹ دے گی’ مسلم لیگ (ن) صرف دعوے نہیں عملی کام کرکے دکھاتی ہے’ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کے مسائل کو جڑ سے اکھاڑنے میں مصروف ہے’ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مثالی منصوبہ جات کی بدولت پنجاب ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے’فیصل آباد میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں جن کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے’ انہوں نے صادق مارکیٹ’ مہرصادق مارکیٹ اور ریلوے روڈ کے تاجروں’ دکانداروں اور مزدوروں کو یقین دلایا کہ آپ کی تمام محرومیوں کو ختم کیا جائے گا اور آپ کی امنگوں کی ترجمانی ہو گی’یہاں کے تمام مسائل حل ہوں گے اور یہاں کے تاجروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں