12

SSPپٹرولنگ کی سرپرائز چیکنگ، کانسٹیبل اور محرر معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ چیک پوسٹ ساہیانوالہ کی سرپرائز چیکنگ کے دوران غیر حاضر کانسٹیبل اور محرر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال نے اچانک ساہیانوالہ چیک پوسٹ کا وزٹ کیا تو کانسٹیبل علی رضا غیر حاضر پایا جبکہ ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر محرر کانسٹیبل صدام حسین کو معطل کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں