8

حکومتی کوششیں کامیاب،قرضے میں1ہزار371ارب کی کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیر خزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے سرکاری قرض میں ایک ہزار تین سو اکہتر ارب روپے کمی کا دعوی کیا ہے اور کہا بہترمالی نظم وضبط اورمہنگے قرضوں کی قبل ازوقت ادائیگی سے یہ ممکن ہوا۔ وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فامر ایکس پر پیغام میں کہا کہ جون دوہزار پچیس میں سرکاری قرض اسی ہزار پانچ سو اٹھارہ ارب روپے تھا۔ ستمبر میں یہ قرضہ اناسی ہزار ایک سو چھیالیس ارب روپے پر آگیا۔ مشیر وزیرخزانہ کے مطابق انہتر ماہ بعد پہلی بار سہ ماہی بنیاد پرقرضے میں کمی آئی، یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سہ ماہی بنیاد پر کمی ہے۔ خرم شہزاد نے کہا کہ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں