پریم یونین کی اجتماع عام کی کامیابی کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں،لیاقت بلوچ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کے موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی و ناظم اجتماع عام محترم لیاقت بلوچ کی موجودگی میں پریم یونین کے ملک بھر سے ہر سطح کے ذمہ داران اور کارکنان کا مشاورتی اجلاس صدر پریم یونین شیخ محمد انور کی صدارت میں اجتماع گاہ کے مرکزی کیمپ میں انعقاد۔اجلاس میں امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب و نائب ناظم اجتماع عام ڈاکٹر طارق سلیم،سیکرٹری جنرل الخدمت و نائب ناظم اجتماع عام سید وقاص انجم جعفری نے بھی شرکت کی جبکہ چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، ڈویژنل صدور محمد ارشد یوسف زئی، ڈاکٹر اشتیاق عرفان،محمد انور خان، مرکزی ذمہ داران داد الرحمن، خرم منظور، اللہ بخش مری،جنید خرم، چیئرمین لاہور ڈویژن محمد ریاض آسی، بلوچستان، پشاور،راولپنڈی سمیت ملک بھر سے عبداللہ شہوانی، غیاث الدین نور ز (دالبندین)، حاجی فضل الرحمن (چمن)، عبدالشکور عباسی، خضر حیات، ملک طاہر، نقیب خان، محمد خالد (پشاور) ارشد خان، عاقل خان کاکڑ، فضل خان،خالد گجر،عثمان بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر پر گفتگوکرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی اجتماع عام کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پریم یونین کے ملک بھر کے کارکنان نے شیخ محمدانور کی قیادت میں اجتماع عام کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کی ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شیخ محمدانور نے پورے پاکستان سے لاہور کیلئے خصوصی ٹرینیں چلوانے اور شیڈول ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ کے ذریعے کراچی، حیدرآباد،سکھر سمیت ملک بھر سے تیس ہزار سے زائد مردوخواتین کو اجتماع عام میں شرکت کیلئے لاہور پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔جماعت اسلامی کو پریم یونین اور شیخ محمدانور پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ کہ پاکستان کے پچیس کروڑ عوام سمیت ملک بھر کے مزدوروں کے تمام مسائل کاحل بدل دونظام تحریک میں موجود ہے۔ شیخ محمدانور نے کہاکہ پریم یونین اجتماعِ عام کی شاندار اور تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔ یہ کامیابی ایک روشن مستقبل، مضبوط عزم اور اجتماعی جدوجہد کا واضح ثبوت ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جذبہ اسی طرح سامنے آتا رہے گا اور ہمارے اجتماعی سفر کو کامیابیوں کی نئی منزلوں تک پہنچائے گا۔اللہ تعالی اس جدوجہد کو قبول فرمائے اور قوم و ملک کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔یہ اجتماع اس بات کا اعلان ہے کہ قوم باشعور ہے اور مثبت تبدیلی کے لیے تیار ہے۔پریم یونین اس جدوجہد میں ہر قدم پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ان شا اللہ یہ سفر آنے والے دنوں میں مزید کامیابیوں کی بنیاد بنے گا۔اس موقع پر شیخ محمد انور نے امیر جماعت اور لیاقت بلوچ صاحب کو ”بدل دو نظام” تحریک میں پریم یونین کے بھرپور کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں