حضرت سخی سلطان باہو کا عرس مبارک کل ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہو رحمتہ اللہ علیہ کا 345 واں سالانہ عرس27 نومبر بروز جمعرات (جمادالثانی کی پہلی جمعرات) بمقام دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باہو رحمتہ اللہ علیہ شورکو ٹ گڑھ مہاراجہ (جھنگ) میں منعقد ہو گا’ محمد کا شف خادم کی اطلاع کے مطابق عرس مبارک کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں’ عرس پاک میں پنجاب سمیت پاکستان بھر سے زائرین ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور فیضیاب ہوتے ہیں’ حضور قبلہ صاحبزادہ حاجی عبدالمجیدسلطان (حاجی سائیں سرکار) اور صاحبزادہ محمد حبیب سلطان سجادہ نشین دربار مائی باپ حضرت سخی سلطان محمد باہو کے زیر انتظام عرس پاک کی تقریبات منعقد ہوں گی’ منتظمین نے کہا ہے کہ عرس پاک میں باوضو تشریف لائیں اور روحانی وجدانی محافل میں شرکت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں